=حادثے کے محرکات کی مکمل انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرملتان

منگل 18 جنوری 2022 18:56

ملتان۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حادثے کے محرکات کی مکمل انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز نشترہسپتال میں اڈا بند بوسن پر سکول وین حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نشتر حکام سے اس حوالے سے بریفنگ بھی لی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زخمیوں کو مکمل علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔حادثے میں زخمی تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حادثے کے محرکات کی مکمل انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام علاج و معالجہ بلامعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں