ملتان: کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے لیے دوسرے لوئرکلاس کورس کا آغاز

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنزملتان میں پولیس کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے لیے دوسرے لوئرکلاس کورس کا آغازکردیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی کی زیر نگرانی یہاں پولیس لائنزمیں 210 زیرتربیت کانسٹیبلان ٹرینیزجن میں 17 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

17 ہفتوں پرمحیط کورس کے دوران پولیس اہلکاروں کو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ پولیس پریکٹیکل ورک،تعزیرات پاکستان،ضابطہ فوجداری،لوکل اینڈ سپشل لا،قانون شہادت،کریکٹر و کیپیسٹی بلڈنگ جیسے اہم مضامین پڑھائے جائیں گے۔سی پی او ملتان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹریننگ کے معیار اورڈسپلن کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔تمام زیر تربیت اہلکاروں کو ملتان پولیس کی جانب سے بہترین رہائش اورکھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔لوئرکلاس کورس کے بعد کانسٹیبلزکو ہیڈ کانسٹیبلز کےعہدوں پر ترقی دی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں