ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا

جمعرات 25 اپریل 2024 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار اور شعبہ انگلش کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹرمیمونہ خان کو قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پروفیسر، ڈائریکٹر سپورٹس اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان،تدریس تنقید و تحقیق کے میدان میں خدمات انجام دینے پر استحکام پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے "قائد اعظم گولڈ میڈل" سے نوازا گیا۔

لاہور میں منعقدہ استحکام پاکستان فائونڈیشن کی پروقار تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے انہیں گولڈ میڈل پہنایا ۔ اس موقع  پر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہاکہ یہ اعزاز ویمن یونیورسٹی ملتان کا ہے کیونکہ یہ سب کچھ اس تاریخی تعلیمی ادارے کی بدولت حاصل ہوا ،یہ یونیورسٹی اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں ہونے والے معیاری ریسرچ اور تدریس اس کی پہچان ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں