ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 343افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ملتان میں ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 365ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 343 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں350، شجاع آباد میں8اور جلال پور پیر والا میں 7 ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد113ہے،ملتان شہر میں 109، شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 187میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 181، شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور29متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 343افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 332،شجاع آباد میں 5 اور جلال پور پیر والا میں6افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں