ملتان میں گیس چوروں کے خلاف ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری، 8 کنکشن منقطع

منگل 30 اپریل 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ملتان میں گیس چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں منگل کے روز سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے آٹھ گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے انکے کنکشن منقطع کردئیے۔ گیس چوروں خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں تین صارفین نے اپنے میٹر غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کئے ہوئے تھے جبکہ دو صارفین جو نان بلنگ پر تھے ،ٹاسک فورس کی ٹیم نے ان سے میٹر ریکور کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے ۔

ایک صارف جو متعدد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہا تھا ،اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا ۔ دو گیس صارفین ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے جنکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف اطلاع 1199 پر دیں ۔کالر کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں