عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں‌ : یوسف رضا گیلانی کا چیمبر آف کامرس میں خطاب

ہفتہ 11 مئی 2024 23:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔ ہفتے کی شام ایوان تجارت و صنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں‌ خصوصی اقتصادی زون بنائیں‌گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں‌ ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ہم چیمبر آف کامرس کے سارے مطالبات کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر ملتان کے لیے بہت ضروری ہےہم کڈنی سنٹر میں مزید سہولیات دینے کی کوشش کریں گے ۔ یہاں تھیلسیما کا اسپتال ہونا بہت ضروری ہے۔ ملتان میں آئی ٹی پارک کے حوالے میرے بیٹے نے بلاول سے بات کی ہے۔آئی ٹی پارک ملتان میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرآباد پھاٹک پر دو سال سے کام ٹھپ پڑا ہے ، کمشنر سے کہا ہے اسے جلد مکمل کرایا جائے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں