ملتان پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی ، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،تین ملزمان گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 08:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ملتان پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران شیر شاہ انٹر چینج کے قریب ڈالے سےکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح ملتان پولیس نے خفیہ معلومات پر حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ شیر شاہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کی منصوبہ بندی ناکام بنا تے ہوئے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے ساڑھے تین من سے زائد منشیات اور ڈالہ بھی برآمدکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مذکورہ منشیات خیبر پختونخوا سے کراچی سپلائی کررہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیس کی جا رہی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں