مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی

منگل 14 مئی 2024 16:50

مجھے اولیاء کی دھرتی سے پیار ہے،ملتان   آکر بہت خوشی ہوئی ، فیصل کریم کنڈی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے دورہ ملتان کے موقع پرمنگل کے روز پیپلزپارٹی ضلع لیہ کے صدر ملک ریاض حسین سامٹیہ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں ناشتے کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل صدر ڈی جی خان آصف خان دستی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ملتان ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سابق ایم پی اے شاہ رخ ملک، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ساجد خان بلوچ، خواجہ عمران، ملک ریاض سمیت دیگر پارٹی عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے اپنے میڈیا کہا کہ مجھے ملتان آکر بہت خوشی ہوئی یہاں کے لوگ بہت ملنسار اور خوش اخلاق ہیں ،اولیا ءکرام کی دھرتی سے مجھے بہت پیار ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں