چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

منگل 14 مئی 2024 19:00

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔اس سے قبل چیئرمین سینٹ سے مختلف شخصیات نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں مخدوم سید شمائل ،حاجی الطاف گرا،اے ڈی خان بلوچ و دیگر شامل تھے۔

مختلف وفود نے ملک منیر آرائیں،چوہدری عثمان اور علی مہدی کی سربراہی میں سید یوسف رضا گیلانی کو اپنے بنیادی مسائل سے ا?گاہ کیا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے وہ یہاں کے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے جتنے بھی فنڈز ملے وہ یہاں کے عوام اور عوامی منصوبوں پر استعمال ہونگے۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وسیب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کی خطے کی ترقی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں بیشمار ترقیاتی کام ہوئے ،جن میں موٹرویز،پلوں کی تعمیر،سڑکیں ،ائیرپورٹ اور بہت سے دوسر ے منصوبے شامل ہیں۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں