ملتان،نشے کا عادی شخص ریل گاڑی کے نیچےآ کرجاں بحق

بدھ 15 مئی 2024 14:54

ملتان،نشے کا عادی شخص ریل گاڑی کے نیچےآ کرجاں بحق
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ملتان میں نشے کا عادی ایک شخص ریل گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بدھ کے روز ستوا میر سٹاپ کے قریب ریلوے ٹریک پر حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق شخص کی شناخت عبدالوہاب ولد شمشاد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 40 سال اور شیر شاہ کا رہائشی تھا۔موقع پر موجود افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص نشہ کرتا تھا اور ریلوے ٹریک پر سو رہا تھا کہ ٹرین کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے نشتر ہسپتال منتقل کروایا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں