الیکشن کمیشن ایک انتخاب بھی درست طریقے سے نہیں کروا پا رہا، زین قریشی

اتوار 19 مئی 2024 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ ایک الیکشن بھی درست طریقے سے نہیں کروا پا رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ پورے ملک میں آج صرف ایک جگہ الیکشن ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے، پولنگ اسٹیشن کے اندر شفافیت نظر آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قادر پوراں میں فارم 45 پر پہلے ہی دستخط کرانے کی کوشش کی گئی، مخالف امیدوار نے حکومتی مشینری کو استعمال کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج بھی موبائل، فون انٹرنیٹ سروس بند ہے، کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 1 میں جعلی وارڈ بھگتانے کی کوشش کی گئی۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن، انتظامیہ ایک الیکشن بھی درست طریقے سے نہیں کرواپا رہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں