ڈاکٹرافضال فردوس کے شعری کلیات کی تعارفی تقریب کل(سوموار) ہوگی

اتوار 19 مئی 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سخن ورفورم کے زیراہتمام پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی ادبی بیٹھک میں‌ 20مئی (سوموار )کو شام 6بجے امریکہ میں‌مقیم نامور شاعر اوردانشور ڈاکٹرافضال فردوس کے شعری کلیات کی تعارفی تقریب منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرسچیئن رائٹرز گلڈ‌ملتان کے اشتراک سے منعقدہونے والی اس تقریب کے میزبان جاوید یاد ہیں‌۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید یاد نے کہاکہ اس تقریب میں‌ڈاکٹرصلاح‌الدین حیدر ،ڈاکٹرمحمد امین،پروفیسرانورجمال ،قمر رضاشہزاد ،رضی الدین رضی سمیت نامورقلمکارڈاکٹرافضال فردوس کی شاعری پرگفتگوکریں‌گے۔آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ‌ڈائریکٹر زاہد اقبال گھلو نظامت کے فرائض انجام دیں‌ گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں