ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والے روڈ ڈسپلن کا مظاہرہ کریں،آر پی او ملتان

بدھ 22 مئی 2024 16:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ پولیس ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والے روڈ ڈسپلن کا مظاہرہ کریں۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ریجنل پولیس آفس میں ڈرائیونگ سکول سے پاس ہونے والے امیدواروں کےلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہواجس میں آر پی او نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ڈرائیونگ سکول سے پاس ہونے والے امیدواروں میں سرٹیفکیٹس تقسیمِ کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے ریجنل آ فس ملتان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا ہےجہاں سے پاس امیدواروں کو موقع پر ہی لائسنس کا اجراء کر دیا جاتا ہے ،سیکنڈ بیچ میں 24 خواتین و حضرات کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ سینس اور ٹریفک آ گاہی سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔آر پی او نے ڈرائیونگ سکول سے پاس ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سکول سے پاس آؤٹ ہونے والے امیدواروں نے دوسرے ڈرائیورز کیلئے مثال بن کر دکھانا ہے،پاس ہونے والے سڑک پر روڈ ڈسپلن کا مظاہر ہ کریں اور اچھے شہر ی ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں