ملتان ،مسافروین دکانوں میں گھس گئی ، 10 مسافر زخمی ‘ زخمی نشتر ہسپتال منتقل

ہفتہ 25 فروری 2017 11:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) ملتان میں بہاولپور روڈ پر مسافروین کے دکانوں سے ٹکرانے سے 10 مسافر زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملتان میں بہاولپور روڈ پر مسافر وین دکانوں میں جا گھسی ۔ حادثہ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر وین بے قابو ہر کر دکانوں میں جا گھسی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں