حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں ساڑھے تین سال کے دوران دہشت گردی میں واضح کمی آئی،کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نبٹ رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی گفتگو ،ایم پی اے سلطانہ شاہین کی وفاقی وزیرداخلہ سے ملاقات ،دورہ ملتان کی دعوت دی

اتوار 26 فروری 2017 18:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں ساڑھے تین سال کے دوران دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جارہا ہے ،پاکستان کو مختلف خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن خطرہ صرف سرحدوں سے ہی نہیں بلکہ ملک کے اندردشمن سے بھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہا ہے ،کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نبٹ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)ملتان کی سینئررہنما ورکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چوہدری نثارعلی خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں بہترسکیورٹی کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے ،جو اقدامات ہم نے کیے ،اس سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد قوم نے جس عزم اورحوصلے کا مظاہرہ کیا تھا ،آج بھی ہمیں اسی اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا،دہشت گردی کی موجودہ لہر کوآہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا،معصوم جانوں کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو ہرصورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور اس میں کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،،انہوں نے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور جلدملتان کے دورہ کا وعدہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں