لیجنڈ ٹی وی کیمپیئر اور اداکارطارق عزیز کوہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے

ہفتہ 17 جون 2023 13:23

لیجنڈ ٹی وی کیمپیئر اور اداکارطارق عزیز کوہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2023ء) نیلام گھر کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے لیجنڈ اداکار ، ٹی وی کمپیئر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔طارق عزیز 28اپریل 1936ءکو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریڈیوپاکستان سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کاآغاز کیا۔ 1964ءمیں پی ٹی وی کا آغاز ہواتو وہ اس کی بانی ٹیم میں شامل تھے۔ 1975ءمیں انہوں نے ”نیلام گھر“ کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جو جو چالیس برس تک جاری رہا۔ انہیں1992ءمیں صدارتی تمغہ حسن کارگردگی سے نوازاگیا۔ان کی پنجابی شاعری کامجموعہ ”ہمزاد دا دکھ“ کے نام سے شائع ہوا۔طارق عزیز17جون 2020ءکو انتقال کرگئے تھے۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں