نامور گلوکارہ نیئرہ نور کی پہلی برسی20اگست کومنائی جائے گی

ہفتہ 19 اگست 2023 14:52

نامور گلوکارہ نیئرہ نور کی پہلی برسی20اگست کومنائی جائے گی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2023ء) نامور گلوکارہ نیئرہ نور کی پہلی برسی20اگست کومنائی جائے گی ۔نیئرہ نور 3نومبر1950کو بھارت کے شہر آسام میں پیدا ہوئیں 1958ءمیں ان کاخاندان ہجرت کے پاکستان آگیا۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز70ءکی دہائی میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نغمے، غزلیں،گیتوں کے علاوہ فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی پلے بیک گیت گائے۔ان کے معروف گیتوں میں، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناو¿ں پیا، آج بازار میں پا بجولاں چلو، کہاں ہو تم چلے آو، اے عشق ہمیں برباد نہ کر اور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔21اگست 2022ءکوان کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں