منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہاہے کہ منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31دسمبرتک مکمل کیاجائے ،پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہارکمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملتان ڈویڑن میں سپورٹس ، یوتھ افیئرز اور سیاحت کی سکیموں پر تبادلہ خیال کیاگیااور ڈویڑنل سپورٹ آفسیرز ایس ڈی او آرکیالوجی نے سیکرٹری اور کمشنر کو بریفننگ دی۔ احسان بھٹہ نے فوری طور پر قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کو منی سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31 دسمبر تک مکمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس نے کہاکہ محکمہ سپورٹس ٹورازم کے ساتھ مل کر ڈویڑن میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دیں گے۔

اس موقع پرکمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہاکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کی فوڈ سٹریٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے ،دمدمہ کے ٹاپ فلور پر فیملی ریسٹورنٹ بنایا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں ملتان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے اوردسیاحوں کو شہر اولیامیں بھرپور تفریح فراہم کی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں