میوزک لیبل اجانی ریکارڈز کے پہلے سیزن کی تعارفی تقریب

اجانی ریکارڈز کے پہلے سیزن میں رافع اسرار کا گایا ہوا’’ماہی وے‘‘ موسیقار احمد جہانزیب کا گایا ہوا’’جدائی‘‘ ایلیسیا ڈیاس کا گایا ہوا’’تو ہی صبح‘‘صنم ماروی کا ’’گھرآجا‘‘جاوید بشیر ’’ربا میریا‘‘عارف لوہار کا ’’فقیرا‘‘اور انیقہ گل کا ’’لال میری‘‘ شامل ہیں

منگل 24 مئی 2022 15:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) امریکہ میں مقیم پاکستانی میوزک پروڈیوسر حسین اجانی کے میوزک لیبل ’’اجانی ریکارڈز‘‘ نے میٹروپولیٹن کراچی میں منعقدہ ایک تعارفی تقریب میں اپنے پہلے سیزن سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔اس پروقار تقریب میں موسیقی برادری‘ بلاگرز اور میڈیا کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ شام مختصر تعارف کے ساتھ آگے بڑھی‘ جس کے بعد مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا جس میں سات باصلاحیت نوجوان اور تجربہ کار فنکار شامل تھے۔

اجانی ریکارڈز کے پہلے سیزن میں رافع اسرار کا گایا ہوا’’ماہی وے‘‘ موسیقار احمد جہانزیب کا گایا ہوا’’جدائی‘‘ ایلیسیا ڈیاس کا گایا ہوا’’تو ہی صبح‘‘صنم ماروی کا ’’گھرآجا‘‘جاوید بشیر ’’ربا میریا‘‘عارف لوہار کا ’’فقیرا‘‘اور انیقہ گل کا ’’لال میری‘‘ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں گانوں کے ٹیزرز کی رونمائی بھی کی گئی جسے حاضرین کی جانب سے خوب داد و تحسین وصول ہوئی ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے حسین اجانی نے کہا’’موسیقی کے حوالے سے کام کرنا میرا ہمیشہ سے جنون رہا ہے ۔ آج اپنے میں اپنے میوزک لیبل کے ڈیبیو سیزن کو شروع کرنے ‘اس میں شامل زبردست اور باصلاحیت فنکاروں کو پیش کرنے اور ان کی تشہیر کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ ہم نے اجانی ریکارڈز کے دوسرے سیزن پر کام شروع کردیا ہے جس میںنئے اور پرانے باصلاحیت گلوکاروں کو پیش کیا جائے گا۔

2020ء میں قائم ہونے والے اجانی ریکارڈز کا مقصدخواہش مند ٹیلنٹ کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جانا ہے جہاں ان کی صلاحیتوں کو تجربہ کار گلوکاروں کے تعاون سے فروغ دیا جائے گا۔اجانی ریکارڈز کا سیزن ون ہم ٹی وی اور لیبل کے آفیشل یوٹیوب چینل پرنشر کیا جارہا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں