ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہی2018 کے انتخابات میںمضبوط مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر عوامی عدالت میں پیش ہو نگے، مسلم لیگ ن کو جب بھی اقتدار ملاہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا ،وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی

منگل 28 مارچ 2017 16:14

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہی2018 کے انتخابات میںمضبوط مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر عوامی عدالت میں پیش ہو نگے، مسلم لیگ ن کو جب بھی اقتدار ملاہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا ،وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ملک تعمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہی2018 کے انتخابات میںمضبوط مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر عوامی عدالت میں پیش ہو نگے، مسلم لیگ ن کو جب اقتدار ملاہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا یہی وجہ ہے کہ تمام پراپیگنڈوں کے باوجود) ن( لیگ کو کمزور کرنے کی تمام شازشیں نا کام ہو گئی ہیں ۔عوام کی آج بھی تمام تر امیدیں ن لیگ سے وابستہ ہیں ۔

عوام گواہ ہیں کہ میاں نواز شریف کا 1990کا دور ہویا 1997کا دور حکومت ہویا پھر موجودہ دور ہو ہم نے ملک اور قوم کیلئے ایسی پالیسیاں ترتیب دی ہیں جنکے دور رس نتائج بر آمد ہوئے ہیں موجودہ دور میں سی پیک اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کے مخالفین کو بخوبی اندازہ ہے کہ 2018تک اگر موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع ملا تو یہ دوبارہ منتخب ہو کر آ جائیں گے یہی وجہ ہے کہ وقفے وقفے سے حکومت کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں تیار کی جاتی ہیں جن میں ایک سیاسی جماعت پیش پیش ہوتی ہے اور اس سیاسی جماعت کا سربراہ کسی بھی قیمت پر ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے جبکہ وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچنے کیلئے جس سیاسی فہم وفراست انتظامی تجربے اور اہلیت کی ضرورت ہوتی ہے وہ سیاسی جماعت اس سے کوسوں دور ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہ کہ ن لیگ کی جڑیںبہت مضبوط ہیں مشرف آمریت بھی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ن لیگ کو کمزور نہ کر سکی ہم حقیقی خدمات اور ملکی تعمیر ترقی پر یقین رکھتے ہیں،اس سوال پرکہ وزیر اعظم نے 2013کے انتخابات کے موقع پر این اے 50کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ کب پورے ہونگے، جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہ کہ ہم اپنا ایک ایک وعدہ پورہ کریں گے اور کر بھی رہے ہے انہوں نے بتایا کہ صرف مواصلات کے شعبے میں این اے 50 میں6ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اس کے علاوہ تعلیم میں بھی ہم نے خاص فوکس کر رکھا ہے اور اس کے حوالے سے عوام جلد ایک بڑی خوشخبری بھی سنیں گے انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر جدید ترین ہسپتال مری میں 31دسمبر سے پہلے پہلے فنکشنل ہو جائے گا جس سے یہاں کے عوام سمیت دیگر گردنواح علاقے کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے بہت بڑی ضرورت پوری ہو جائے گی اس طرح گیس منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے 2013میں پوری مری شہر کو گیس میسر نہ تھی جبکہ آج مری شہر سے ملحقہ علاقے مسیاڑی،گھوڑا گلی ،دریاگلی،نمبل کی یونیں کونسلوں کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ یو سی روات دیول ،پھگواڑی کے علاقوں کو بھی گیس کی فراہمی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح یونین کونسل تریٹ ،کمپنی باغ،کڑھ بگلہ کے رہائشیوں کو بھی گیس فراہمی کیلئے اس ماہ کام شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اور اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم علاقائی تعمیر ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کے ساتھ 2018میں دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے انہوں نے کہا کہ نہ پہلے عوا م سے جھوٹے وعدے کئے نہ آئندہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ہمارے دور حکومت میں ہی ہوئے ہیں ۔لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ کیلئے 146کروڑ روپے کی منظوری ہو چکی ہے بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر ماضی میں ٹھیکداروں نے اس کام کی ٹینڈ رنگ میں حصہ نہیں لیا تھا اس حوالے سے ہم نے دوبارہ ہوم ورک کیا ہے اور جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں