امریکا نے ایران کی مزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا

جمعرات 13 جون 2019 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) امریکا نے ایران پرعائد کردہ اقتصادی پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران سے منسلک دو شخصیات اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔نئی پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنی'جنوبی قدرتی وسائل'ایس ڈبلیو آر سی' کا ہیڈ کواٹر عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمپنی ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو کروڑں ڈالر مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔ایس ڈبلیو آر سی' اور اس کے دور عراقی شراکت داروں پر امریکی پابندیوں کوغیر موثر بنانے کے لیے پاسداران انقلاب کو عراق کے مالیاتی نظام تک رسائی دینے میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے پیٹرو۔ کیمیکل سیکٹر پر کڑی پابندیاں عاید کی ہیں۔ اب تک ان پابندیوں کی زد میں خلیج فارس پیٹرو کیمیکل گروپ کی 39 کمپنیاں نشانہ بن چکی ہیں۔ ان میں سے بعض ایران کے اندر اور بعض بیرون ملک قائم ہیں۔ مجموعی طورپر یہ کمپنیاں ایران میں پیٹر1و۔ کیمیکل کی پیداوار کا 50 فی صد حصے کی مالک ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں