بدمعاش امریکا کو اپنے حصے کا تٴْرش پھل کھانا پڑے گا، چین

امریکا اپنی احمقانہ غلطی کو روکے، بصورت دیگر نتائج کی مکمل ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوگی،وزارت تجارت کا انتباہ

اتوار 25 اگست 2019 11:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) امریکا کی جانب سے چین کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے بعد چین نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ بدمعاش واشنگٹن کو آخر کار اپنے حصے کا تٴْرش پھل کھانا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیرف کے فیصلے کویکطرفہ اور بدمعاشی قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ٹیرف میں اضافہ کر کے کثیرالجہتی تجارتی نظام اور عالمی تجارتی آرڈر کو نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا امریکا کو اپنے حصے کا تٴْرش پھل کھانا پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین، امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کے بارے میں غلط اندازہ نہ لگائے اور چین کے لوگوں کے عزم کو کم نہ سمجھے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا اپنی احمقانہ غلطی کو روکے، بصورت دیگر نتائج کی مکمل ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوگی۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ رواں برس کے اواخر میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی محاذ کی وجہ سے تمام درآمدات اور برآمدات کو متاثر ہوں گی۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ امریکا کی بیشتر کمپنیاں چین کی خدمات پر انحصار کرتی ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں