بھارتی رپورٹ غلط قرار‘امریکی اخبار نے بھارت کو بے نقاب کر دیا

پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات غلط، ویڈیو گیم کی ویڈیو کو پاکستانی ڈرون قرار دے کر غلط بیانی کی گئی طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کے بعد اسکی حفاظت کے لئے جنگجو بھی تعینات کئے ہوئے ہیں‘امریکی اخبار

پیر 20 ستمبر 2021 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) امریکی اخبار نے پنج شیر سے متعلق بھارتی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے بے نقاب کر دیا‘ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی سے متعلق رپورٹ غلط ہے، ویڈیو گیم کی فوٹیج کو پاکستانی ڈرون قرار دینے کی کوشش کی گئی۔پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات غلط، ویڈیو گیم کی ویڈیو کو پاکستانی ڈرون قرار دے کر غلط بیانی کی گئی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق افغان صوبے میں جنگ تھمنے کے بعد امریکی صحافیوں نے پنج شیر کا دورہ کرنے کے بعد لکھی گئی رپورٹ میں کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، طالبان وادی پنج شیر میں کافی عرصہ سے فعال تھے، پنج شیر کے بعض شہریوں نے بھی طالبان کے قبضے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق علاقے کی اکثر آبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی، پنج شیر کے مرکز بازارک میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں،بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں مگر بلڈنگ کے اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکی اخبار کے مطابق طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کے بعد اسکی حفاظت کے لئے جنگجو بھی تعینات کئے ہوئے ہیں، طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں