شاعر مشرق کی شاعری نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اوراسلامی عظمت کو اجاگر کیا ،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 21 اپریل 2022 16:38

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) برصغیر پاک و ہند میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق،ادیب،مفکر اور فلسفی کے طور پر جانا جاتا ہے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اوراسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری نے پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام اقبال کے یوم وفات کے حوالے سے مقامی سکولوں کے طلباء کے مابین منعقدہ تقریری مقابلے بعنوان پیام اقبال میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں اول پوزیشن محمد عماد دارارقم سکول، دوسری پوزیشن ایمن گل گورنمنٹ گرکز ہائر سیکنڈری سکول مری سٹی اور تیسری پوزیشن عطاء الرحمن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لارنس کالج مری نے حاصل کی اسسٹنٹ پروفیسر امجد ضیاء چیئر مین شعبہ اردو کوہسار یونیورسٹی اور مس شائستہ لیکچرار کوہسار یونیورسٹی مقابلے کے معززجج تھے مقابلے میں شریک تمام طلباء کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے تقریب میں مری کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سکولوں کی فیکلٹی،میڈیا کے احباب، اساتذہ، طلباء اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد مسعود عباسی ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لارنس کالج مری نے انجام دیے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں