مری کے عوام کے مسائل کے حل اورشکایات کودورکرنے کیلئے ایس ایس پی پولیس کا کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:05

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ملکہ کوہسار مری کے عوام کے مسائل کے حل اورشکایات کودورکرنے کیلئے ایس ایس پی پولیس زنیرہ اظفر نے ہفتے کے روز تھانہ مری میں کھلی کچہری کاانعقادکیا جس میں کاروباری،سماجی وفلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اورعوام نے شرکت کی،کھلی کچہری میں مختلف ایشوز پر غورکیاگیا جن میں پٹرولیم پولیس مختلف طریقوں سے سیاحوں اورعوام کو تنگ کرنا،مری میں سیف سٹی کے قیام سمیت سی سی ٹی وی کیمرے اورکنٹرول روم قائم کرنا،تھانہ مری میں سوئی گیس کی عدم دستیابی اورتاجرتنظیم سمیت دیگر فلاحی وسماجی تنظیموں کی کمیٹی تشکیل دینا جن کے ماہانہ اجلاس ہوں اور سینئر افسران کی شرکت ضروری ہو شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی،شرکاء اجلاس نے ایس ایس پی کی کھلی کچہری کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ اومری اعجاز شاہ اوردیگر افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں