ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

پیر 13 مئی 2024 19:10

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سال 2024ء میں تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث تباہ شدہ گھروں کی اور حفاظتی انتظامات پر اب تک کی جانے والی کاروائیوں پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی - ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں، اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید نے بریفنگ دی کہ کسی بھی ممکنہ درپیش حادثات و سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے ڈیزاسٹر ایمرجنسی پلان کے مطابق ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کی 16 ایمرجنسی ایمبولینسز، 7 فائر وہیکلز، دو ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر وہیکلز، دو ریکوری وہیکلز سمیت 20 ریسکیو موٹر بائیکس پر 270 سے زاہد ریسکیورز اپنی ڈیوٹی سر انجام دیے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر امدادی ہیلپ لائن 1122 سمیت ریسکیو کنٹرول روم نمبرز 0519330016,0519330025 اور ضلعی انتظامیہ کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبرز 0519269016, 0519269017 پر معلومات دی جا سکتی ہیں،اجلاس میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، واپڈا، محکمہ ہائی وے، محکمہ تعلیم، محکمہ موسمیات، سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں