امریکی باکس آفس اینی میٹڈ فلم’’ اینکانٹو‘‘ کا قبضہ، 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کما لئے

پیر 29 نومبر 2021 12:07

امریکی باکس آفس اینی میٹڈ فلم’’ اینکانٹو‘‘ کا قبضہ، 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کما لئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) امریکی باکس آفس پر کولمبیا کا جادو چھا گیا، اینی میٹڈ فلم’’ اینکانٹو‘‘ نے دو کروڑ سترلاکھ ڈالرز کما کررواں ہفتے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینما گھروں پر کولمبیا کے سحر کا راج، روایتی جادوئی کہانی سے جڑی اینی میٹڈ فلم ’’اینکانٹو‘‘مزید دوکروڑ ستر لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر سرفہرست رہی۔ویک اینڈ پر دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمائی کیساتھ دوسری کامیاب فلم گھوسٹ بسٹرر، آفٹر لائفGhostbusters: Afterlifeرہی جس کی کہانی بھی بھوت پریت کے قصبے کی ہے جہاں خزانہ چھپا ہوا ہے۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر فلم ہاؤس آف گوچیHouse of Gucci تیسرے نمبر پررہی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں