مری اور گلیات میں کسی وقت بھی شدید برفباری کا آغاز ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

منگل 1 جنوری 2019 20:33

مری ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملکہ کوہسار اور گلیات میں بھی برفباری ہوسکتی ہے پیر کے دن مری گہرے بادلوں اور سردہوائوں کی لپیٹ میں رہی اور بعد ازدوپہر ہلکی ہلکی برفباری بھی ہوتی رہی توقع کی جارہی ہے کہ مری اور گلیات میں کسی وقت بھی شدید برفباری کا آغاز ہوسکتا ہے، ملک بھر سے آئے سیاح مری میں جلد برفباری کی امید لگائے بار بار آسمان کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں