ملکہ کوہسار مری میں گہرے بادلوں اوردھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 19 دسمبر 2019 11:32

ملکہ کوہسار مری میں گہرے بادلوں اوردھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2019ء) ملکہ کوہسار مری شدید سردی کی لپیٹ میں تین دن خوشگوار موسم کے بعد گہرے بادلوں،دھند اور یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہونے سے بھی سرد بڑھ گئی ہے مری آئے ہوئے سیاحوں او رمقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،جیکٹوں ،گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ کمروں کوگرم رکھنے کیلئے ہیٹروں کا استعمال بھی کیاجارہا ہے توقع کی جارہی ہے کہ کسی وقت بھی مری میں شدید برفباری شروع ہوسکتی ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری جہاں مری کی رونقیں بحال ہوئی ہیں وہاں مری کے کاروباری پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ،مری آئے ہوئے سیاح مری کے یخ بستہ موسم اور لفریب نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس جنت بینظیر وادی میں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں