مری، برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی تین تک پہنچ گیا

بدھ 29 جنوری 2020 14:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) مری میں شدید برف باری سے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے جبکہ عوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، درجہ حرارت منفی تین تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مری میں ایک فٹ سے زائد برف جبکہ گلیات میں دوسے تین فٹ تک برف پڑی، مشکپوری اورمیرہ جانی پہاڑی چوٹیوں پر بھی برفباری ہوئی۔ محکمہ ہائی وے نے علی الصبح مری کی تمام شاہرائوں سے برف کاٹنے والی ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کردیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں