موثر تعلیمی نظام کے ذریعہ ہر شعبہ کے لیے لیڈرشپ کے حامل افراد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،فرحت علی میر

ہمارا تعلیمی نظام دنیا میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر رہا اس کے باوجود کہ اس ریجن میں آزادکشمیر شرح تعلیم میں بہت آگے ہے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

پیر 25 مارچ 2019 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل آزادحکومت فرحت علی میر نے کہا ہے کہ موثر تعلیمی نظام کے ذریعہ ہر شعبہ کے لیے لیڈرشپ کے حامل افراد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہمارا تعلیمی نظام دنیا میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر رہا اس کے باوجود کہ اس ریجن میں آزادکشمیر شرح تعلیم میں بہت آگے ہے لیکن کوالٹی آف ایجوکیشن پر بہت سوال ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ پروفیشنل و ٹیکنیکل تعلیم کی جانب توجہ دی جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شاہین کالج و سکولز سسٹم اپر چھتر کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادحکومت سب سے زیادہ بجٹ شعبہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک وقت میں تعلیم مشن تھا۔

(جاری ہے)

یہ روز گار کا ذریعہ نہیں سمجھا جاتا تھا اور آزادکشمیر میں شرح تعلیم زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ والدین اپنی خواہشات کے بجائے بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک ایوارڈ ایسے بچوں کے لیے بھی ہونا چاہیے جو سکول میں صر ف سچ بولتا ہو ۔

ڈگریوں کے ساتھ ہمیں تعلیمی سمت کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سلیم جنہیں سر سلیم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب سے سیکرٹری اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی مدحت شہزاد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شاہین کالج و سکول دراصل علامہ اقبال کا شاہین کہا جا سکتا ہے کیونکہ شاہین اور اس کی پرواز علامہ اقبا ل کو پسند تھی انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا بڑا کردار ہوتا ہے ۔

مجھے خوشی ہے کہ شاہین کالج تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت کی جانب بھی توجہ دے رہا ہے یہی بچے کل عظمتوں کی امین بنیں گے ۔تقریب میں پرنسپل نوشین افتخار نے بھی خطاب کیا جبکہ پرویز اقبال ،راجہ عبدالرحیم ، سنبھل اقبال ،شہزاد لولابی ،واحد اقبال بٹ ،سمیت دیگر شخصیات نے انعامات تقسیم کیے بچوں نے اس موقع پر مختلف پروگرام پیش کیے۔ جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں