محکمہ صحت عامہ کی کوشش موسمی تبدیل کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی

آزادکشمیر 1489مریض رجسٹرڈ مظفرآباد1364رجسٹرڈ ہوگئے ،24گھنٹوں میں 21مریض رجسٹرڈ12نئے مریض ہسپتالوں میں داخل

پیر 21 اکتوبر 2019 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت عامہ کی کوشش موسمی تبدیل کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی ،آزادکشمیر 1489مریض رجسٹرڈ مظفرآباد1364رجسٹرڈ ہوگئے ،24گھنٹوں میں 21مریض رجسٹرڈ12نئے مریض ہسپتالوں میں داخل حکومت آزادکشمیر متعددی امراض کی روک تھام کے لیے بجٹ فراہم کرے تاکہ بہتری لائی جاسکے،2017-2016کے ملازمین کے بقایا جاتا کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی جبکہ2018میں کوئی مریض ڈینگی کا نہیں نکلا 2019میں بھی وسائل نہ ہونے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈائریکٹر سی ڈی سی کوآرڈنیٹر نیشنل پروگرام فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول پروام ڈاکٹر محمود حسین کیانی نے سی ڈی سی کے ملازمین صحت عامہ کے ملازمین بالخصوص LHS,LHWکو ہمہ وقت ڈینگی کنٹرول کے لیے ہیلتھ ایجوکیشن واوئیر نس کے لیے متحرک کردیا ہے جبکہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مظفرآباد کی سیاسی سماجی ومذہبی رہنمائوں نے حکومت آزادکشمیر وزیراعظم ،وزیر صحت ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت عامہ سے وسائل مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،لچھراٹ ویلفئیر آرگنائزیشن نے بھی مہم تیز کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں