آزادکشمیر ،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سینٹر سے مزید61افراد ڈسچارج

جمعہ 3 اپریل 2020 21:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سینٹر سے مزید61افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ21نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل343 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میںسی226کے نتائج آچکے ہیں اور صرف9افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی جبکہ 217افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور117افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایمز ہسپتال مظفرآباد میں18، ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری03 میں21نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مظفرآباد ڈویژن کے علاوہ باقی اضلاع میں مشتبہ افراد کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جمعہ کے روز مظفرآباد میں50بیڈ پر مشتمل جدید سازو سامان سے لیس پہلا کرونا وائر س آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں