قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر کو قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ نے عدلیہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

جمعرات 9 اپریل 2020 23:20

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کو قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر نے عدلیہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ۔ رپورٹ میں عدالت العالیہ او ر ماتحت عدلیہ کی دوران سال کارکر دگی کا جائزہ تفصیل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فورم سے یہ فیصلہ کی گیا تھا کہ عدلیہ کی سالانہ رپورٹ شائع کی جائے گی جس میں تمام عدالتوں کے فیصلے اور مقدمات کی تفصیل کے علاوہ نظام فراہمی انصاف سے متعلق اہم ترین پیش رفت اور دیگر معلومات شائع کی جائیں گی۔ قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کا دورہ ہائی کورٹ ۔عدالت العالیہ کے چیف جسٹس اور ججز صاحبان کی دعوت پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے ہائی کورٹ کا دورہ کیا ۔عدالتی امور پر تبادلہ خیال ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں