نیلم،صحت عامہ کے زیراہتمام ’’ماں اور بچے کاہفتہ ‘‘منانے کی تیاریاں مکمل
ہفتہ 2 مارچ 2024 14:58
(جاری ہے)
مہم کے دوران 143 مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے۔
’’ماں اور بچے کاہفتہ ‘‘کے حوالہ سے محروم رہ جانیوالے بچوں کی اطلاع کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیاہے۔ہفتہ کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں صحت عامہ کے تمام شعبہ جات سے آفیسران / اہلکاران سمیت لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیلم پریس کلب کے سابق صدر وسینئر صحافی خواجہ صدیق احمدجبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردارظفراقبال نے کی ۔ تقریب میں صحت عامہ کے ایڈمن آفیسر جاوید ایوب ، ڈی ایس وی خواجہ ضیائوالدین ، اے ڈی ٹریننگ وقار مغل،خواجہ خالد اکاونٹس سپروائزر،LHSشمیم شفیق ،ADC فردوس بی بی کے علاوہ EPI کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسردار ظفراقبال نے ’’ماں اور بچے کاہفتہ ‘‘کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 4مارچ سے 9 مارچ 2024 تک پانچ روزہ ماں اور بچے کاہفتہ مہم جاری رہے گی جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر مانیٹرننگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر 2سے 5سال کے عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن سمیت صحت عامہ کی جملہ آگاہی وادویاتی مہم حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوتی ہے ۔ تمام ادویات صحت عامہ کے آفیسران واہلکاران پہلے خود استعمال کرتے ہیں بعدازاں عوام الناس / بچوں کو دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہفتہ ماں اور بچے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جہاں گولیوں / انجکشن سے محروم رہ جانیوالے بچوں بارے آگاہی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ماں اور بچے کے ہفتہ مہم میں محروم رہ جانیوالے بچوں کے بارے میں شہری کنٹرول روم کے نمبرات0355-7507428+03557067500 پراطلاع دی جائے تاکہ ہمارانمائندہ حاضر ہوکر متعلقہ بچے کو گولیاں فراہم کرے اور انجکشن لگائے ۔انہوں کہاکہ بچوں کی پیدائش کے پہلے پانچ سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر بچہ صحت مند رہا تو وہ خاندان اور بچے کے روشن مستقل کی ضمانت ہے وگرنہ ایسے حالات میں اگر بچہ پانچ سال سے کم عمر میں بیماررہاتو لاغرہوگاجس سے والدین کی انکم اور بچے کی صحت پر برااثر پڑتاہے ۔ ماں اور بچے کاویک کے متعلق تمام میٹریل ہیلتھ سنٹروں پر پہنچادیاگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرسپروائزر اپنے اپنے ایریاز میں مانیٹرننگ اور کوریج کی 100فیصد ذمہ دار ہوگی انہوں نے کہاکہ مزید بہتری اور مستحکم مہم کے لیے طبی مراکز کے میڈیکل آفیسران بھی مہم کی نگرانی کریں گئے تاہم پوری مہم کو ذاتی طور پر بھی مانیٹرکرئونگا۔ تقریب کے شرکاء کو گولیاں کھلاکر مہم کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مظفرآباد،دی سپرٹ سکول سسٹم مظفرآباد میں سیو غزہ مہم کا آغاز
کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں غیر متعلق نہیں ہو سکتیں،راجہ محمدسجاد خان
آزاد کشمیر حکومت کی سپلیمنٹری گرانٹ 2023-24 متفقہ طور پر منظور
مسلمانوں کو عرب نسل کے گھس بیٹھیے قرار دینا تعصب کی انتہا ہے،محمد فاروق حیدر
عباس انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر راجہ ممتاز کی نگرانی میں نئی انتظامیہ بہتر ا نداز میں کام کر ..
مظفرآباد ،اراکین اسمبلی کی سنجیدہ توجہ اور ٹھوس عملی اقدامات کے لیے احتجاجی کیمپ کاانعقاد
آصف علی زرداری کی جاندار حکمت عملی کی وجہ سے ملک پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہورہی ہے،سردار نوید علی
ماں کے بعد بہن کا سایہ اللہ کی طرف سے نعمت متروکہ اور انعام خداوندی ہوتا ہے،خورشید حسین کیانی
مسئلہ فلسطین دنیا کیلئے بڑی آزمائش‘صیہونی طاقتوں کا راستہ کرنے کی ضرورت ہے‘عتیق احمدکیانی
مقبوضہ جموں وکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے،محترمہ خولہ خان
فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم کا تجارتی مراکز شاررہ اور سر گن کامعائنہ،زائدالمیعاد اشیاء ضبط کرنے ..
غیر سرکاری تنظیم ٹی سی ایف کی جانب سے ہائی سکول بنی کمار بانڈی کو انٹرکالج کا درجہ دیدیا گیا
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا