مظفرآباد،دی سپرٹ سکول سسٹم مظفرآباد میں سیو غزہ مہم کا آغاز

مہم کے دوران بچوں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ بارے آگاہ کیا گیا

جمعرات 2 مئی 2024 19:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) دی سپرٹ سکول سسٹم مظفرآباد میں سیو غزہ مہم کا آغاز مہم کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بارے بچوں کو آگہی فراہم کی گئی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے بچوں اور نوجوانوں کو آگاہ کیا گیا۔دی سپرٹ سکول کے پرنسپل محمد عثمان نے کہا کہ ہماری مہم حقیقی معنوں میں آنے والی نسلوں کی اچھی تربیت کا مظہر ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کرتے میں مصروف ہے آور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے اقوام عالم کی خاموشی لمعہ فکریہ ہے امت مسلمہ کو کم ازکم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے معاشی طور پر مدد گار نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپرٹ سکول کی طرح باقی اداروں کو بھی اس طرح کی مہم شروع کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور وہاں کے لوگوں کو جان بچانے والی طبی ا مداد فوری طور پر فراہم کی جائے۔ چھ ماہ کی جنگ کے دوران 68 ہزار سے زائد زخمی جبکہ 37 ہزار شہد ہوچکے ہیں جن میں سے 12 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں