وادی نیلم کے پر فضا مقام اڑنگ کیل میں سیاحوں سمیت عوامی سمندر امنڈ آیا

پیر 22 اپریل 2024 17:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وادی نیلم کے پر فضا مقام اڑنگ کیل میں نسل نو کی نمائندگی کرنے والے بلند حوصلہ سی سی او ٹریولیشنز سعود مختار کی ہمراہ ٹیم شاندار تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد۔سیاحوں سمیت عوامی سمندر امنڈ آیا۔ریاستی زہانت کھل کر اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے قدرتی حسن سے مالا مال بالائی تفریحی مقام اڑنگ کیل رواں دنوں بھی برف سے ڈھکا ہوا ہے جہاں ونٹر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقے وادی نیلم میں اڑنگ کیل کے قدرتی خوبصورتی کے حامل برف پوش مقام پر مہماتی سیاحت اور سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے ونٹر سنو سپورٹس فیسٹول میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیسٹول میں رسہ کشی، ہائیکنگ اور سکینگ سمیت دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔سرمائی کھیلوں کے مقابلوں میں مقامی لوگوں سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آئے سیاحوں اور ماہر کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت منعقدہ اس فیسٹول کے انعقاد سے علاقے میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ مقامی سطح پر سکینگ کے کھیل کے لئے گوہر نایاب تراشے جاسکتے ہیں۔آزاد کشمیر کا قدرتی حسن سے مالا مال تفریحی مقام اڑنگ کیل ان دنوں بھی برف سے ڈھکا ہوا ہے جہاں پر نوجوانوں نے ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

خوبصورت نظاروں اور نوجوانوں نے ہر سو بکھری برف پر اپنے فن کا مظاہرہ کر کے داد سمیٹی۔ مختلف رنگوں کی بہار نے بھی مناظر کو مزید دلکش بنایا۔کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں شریک خواتین نے برف پر دوڑ بھی لگائی۔ سرد موسم میں رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی خوب زور لگایا گیا۔ملک بھر سے آئے شرکا فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ہونے والے مقابلہ جات کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے۔کھلاڑیوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے جبکہ سکیٹرز کی مہارت بھی سب کو پسند آئی۔نوجوان گلوکاروں نے اپنی اواز کا جادو جگا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔سی ای او سعود مختار نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد سنو سپورٹس کا فروغ ہے۔ ایسی سرکرمیوں سے نوجوان ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

اس کے انعقاد بنیادی مقصد صرف یہی ہے کہ یہاں پہ سنو سپورٹس کو اجاگر کیا جائے۔ سنو سپورٹس کے اوپر کام کیا جائے۔ اس کی آگاہی پھیلائی جائے۔سعود مختار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہم سنو سپورٹس کا ایک ایسا ریزارٹ بنانا چاہتے ہیں جہاں دنیا بھر سے کھلاڑی آئیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر گورنمنٹ کی مدد سے اور دیگر اداروں کی مدد سے یہ کام مذید بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔

سنو سپورٹس کو فروغ دے کر اور ایسی سرگرمیوں سے نوجوان ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔فیسٹول کے موقع پر سرد موسم میں گرما گرم چائے کے بھی مزے لیے گئے۔فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ٹوپیوں اور چادروں سمیت مختلف ثقافتی اشیاء بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں