دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے مختلف روٹس پرٹرانسپورٹروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا

پیر 20 مئی 2024 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے مختلف روٹس پرٹرانسپورٹروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ،شہر کے اندر اور مضافات کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد سیٹوں کے ساتھ ساتھ پریشر ہارن اور بے ہودہ میوزک عام ہے، ٹریفک پولیس شہر کے اندر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کر رہی ، ٹرانسپورٹروں کے علاوہ دن بھر بائیکاسروس سے پیسے بٹورنے میں مصروف رہتے ہیں، نشاندہی کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کے تعینات ٹریفک وارڈزن اور اہلکاروں کی جانب سے ہم قانون جانتے اور اپنی ڈیوٹی سے واقف ہیں کے جوابات مل رہے ہیں، عوامی شکایات کے باوجود پولیس کے ذمہ داران کا موقف ہے کہ صرف پیٹرول سستا ہونے سے کرائے کم نہیں ہو سکتے کیوں کہ گاڑیاں بھی مہنگی ہیں اور ان کے پارٹس بھی مہنگے ہیں اور مہنگائی بھی ہے ، اس لیے کرایوں میں کمی نہیں کرائی جا سکتی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں