آزادکشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرناجانتے ہیں،محمد طاہر کھوکھر

طرح کشمیریوں کو نظرانداز کیا گیا ان کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی

بدھ 22 مئی 2024 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سینئر پارلیمنٹرین ، سابق وزیرسیاحت و ٹرانسپورٹ ، ایم کیو ایم آزادکشمیر کے رہنما محمدطاہرکھوکھر نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرناجانتے ہیں۔ جس طرح کشمیریوں کو نظرانداز کیا گیا ان کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی آزاد کشمیر کے وسائل کو کشمیریوں پر خرچ نہیں کیاگیا ،حکومت اب فیصلے کرے ڈیمز کی رائیلٹی سمیت تمام معائدوں پر عمل کروائے تمام معائدوں کوریاست اور ریاستی عوام کے مفادات، ترقیاتی اور خوشخالی کے ساتھ جوڑے آزاد کشمیر میں تمام ڈیمز کے معائدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

مہاجرین مقیم پاکستان پر آزادکشمیر میں ملازمتوں پر عمل کیا جائے ان کے رہائشی و دیگر مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ان کے رہائشی مسائل کو حل کیا جائے آج بھی مہاجرین مقیم پاکستان کو رہائشی کالونیوں میں مسائل اور زمینیوں کے ٹرانسفر کے مسائل ہیں جن کو حل کیا جانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مختلف علاقوں میں آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے نارواسلوک پر بھی حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

طاہرکھوکھر نے کہا کہ حکومت مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل حل کرے۔ آزادکشمیر میں ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر نہ صرف من وعن عملدرآمد کروایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے صفوں میں اتحاد رکھیں ۔ آزادکشمیر میں مفت تعلیم، صحت کی سہولیات عوام کو فراہم کی جائیں اور صنعتی ترقی اور سیاحت کو فروغ دے کر عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے جائیں ۔کشمیری عوام سے اب ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا ہے اب کشمیر میں تمام وسائل پر کشمریوں کا حق ہے کشمیر کے وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں