پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں‘‘ آزادکشمیر والوں کا عزم ترانے میں واضع ہے،برگیڈئیروقارنجیب

والدین اور اساتذہ کو مسلسل رابطے میں رہ کربچوں کی تعلیم و تربیت اور روئیوں کو مثبت سمت مستحکم کرنے کیلئے سائنس اور اسلامی تعلیمات سے استفادہ کرنا ہے کشمیرمسئلہ نہیں ،بلکہ مقصدہے ، سمجھ کر اسے پانے کیلئے سب کا اپنا اپنا کردارہے ، سائنس اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے

بدھ 22 مئی 2024 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدیں اساتذہ کا کرداراہم ،رہنمائی کیلئے مل کرکام کررہے ہیں ۔برگیڈئیروقارنجیب ۔والدین اور اساتذہ کو مسلسل رابطے میں رہ کربچوں کی تعلیم و تربیت اور روئیوں کو مثبت سمت مستحکم کرنے کیلئے سائنس اور اسلامی تعلیمات سے استفادہ کرنا ہے ۔پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم آزادکشمیرکے ترانے میں واضع ہے، کشمیرکومسئلہ نہیں ،بلکہ مقصد سمجھ کر اسے پانے کیلئے سب کا اپنا اپنا کردارہے ۔

بہترین تعلیمی و تدریسی ماحول کی فراہمی اور شاندارکاوشیں کرنیوالے آرمی پبلک سکولزمیں پہلے دس تعلیمی اداروں میں شامل آفتاب شہید آرمی پبلک سکول مظفرآبادمیں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں اے پی ایس کے چیئرمین برگیڈئیرمحمدوقارنجیب نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ والدین کی بڑی تعداداپنے بچوں کی تعلیمی کاوشوں کے ثمرمیں حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئی ۔

انعامات دینے کے موقع پرپرنسپل سید ارسلان اختر اوراساتذہ اپنے اپنے سیشنزکے طلبہ و طالبات کیساتھ موجود رہے ۔نمایاں پوزیشنزلینے والے طلبہ و طالبات میں چیئرمین برگیڈئیرمحمدوقار نجیب اور اُنکی اہلیہ نے انعامات تقسیم کئے ۔تقریب میں حمد نعت کے علاوہ قومی و ریاستی ترانے پیش کئے گئے ۔اور طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز،خاکے پیش کئے ۔طلبہ و طالبات اور اساتذہ سمیت والدین اورچیئرمین آرمی پبلک سکول اینڈکالج برگیڈئیرمحمدوقارنجیب نے طلبہ و طالبات کے پیش کردہ مختلف پروگرامزخصوصاًًاظہارخیال کو پسند کیا ۔

برگیڈئیرمحمد وقار نجیب نے اساتذہ کی خدمات کو بھی شانداراندازسے سراہا ۔اور سرٹیفکیٹس اور شیلڈزدی گئیں ۔آرمی پبلک سکول مظفرآبادکی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیرمحمد وقار نجیب نے کہا کہ ہرتعلیم یافتہ کو نوکری مل ہی جاتی ہے ،ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ والدین اساتذہ ملکر بہترین تعلیم و تربیت سے روئیوں کوپروان چڑھاکر ایسی نسل تیارکریں جو آگے چل کر ملک و قوم کیلئے مفیدثابت ہو۔

اس حوالے سے آفتاب شہید آرمی پبلک سکول کی ترجیحات کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی میٹنگزکا تسلسل قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔مقصد یہ ہے کہ ایک اچھے انسان معاشرے اور ملک کو دے سکیں ۔آجکل نوجوان بچے بائیک چلاتے ہیں ۔والدین اور اساتذہ کو ملکر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ۔برگیڈئیرمحمد وقار نجیب نے کہا کہ کیرئیرکونسلنگ کیلئے ہم بھرپورکوشش کررہے ہیں ۔

تاکہ بچوں کو بہترین رہنمائی حاصل رہے ۔اس حوالے سی25کئی کو ایک سیمی نارکا اہتمام بھی کررہے ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ میں بحیثیت والدسمجھتا ہوں کہ ہمارے ہاں تربیت نہیں ہوتی کہ بچوں کو ہم نے کیسے پروان چڑھانا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ مختلف سبجیکٹس کے ماہرسپیکرزسے استفادہ کریں ۔ سائنس اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے اس حوالے سے کچھ سپیکرز کو بلایاہے تاکہ والدین ،اور طلبہ و طالبات استفادہ کرسکیں ۔اُنھوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں بچوں کی تعلیم وتربیت کے معاملہ کواولین ترجیح دینے سے روئیوں پرمثبت اثرات مرتب کئے جاسکتے ہیں ۔اور والدین واساتذہ سمیت بامقصد زندگی پریقین رکھنے والا ہرانسان یہی چاہے گا ۔کہ بچوں کو منفی رحجانات سے محفوظ رکھے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں