سردار عبدالقیوم خان دوراندیش قومی لیڈر تھے ان کا کوئی ثانی نہیں ہوسکتا‘مقررین

بدھ 5 اگست 2015 12:18

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) مسلم کانفرنس یونین کونسل تھب وسطی باغ کے زیر اہتمام مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس ہوا-تقریب میں کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی-تقریب سے ممتاز قانون دان سپریم کورٹ آزاد کشمیر سردار عبدالسمیع ایڈووکیٹ‘چیئرمین قمرالزمان ‘راجہ اقبال خان‘عمیر جعفر‘ قاری عمران‘مولوی قدیر ‘ ڈاکٹر گلزار ‘ راجہ آفتاب خان‘عبدالمنیب خان‘عبدالغفور خان اور دیگر نے خطاب کیا-مقررین نے کہا کہ مجاہداول سردار عبدالقیوم خان دوراندیش قومی لیڈر تھے ان کا کوئی ثانی نہیں ہوسکتا- ان کی سیاسی‘ مذہبی‘ کشمیر کی آزادی میں بنیادی کردار قیامت تک زندہ رہے گا-آزاد کشمیر میں جمہوریت کی مضبوطی ‘ اسلامی قوانین‘تعلیمی انقلاب ‘ ریاستی اداروں میں نظم وضبط‘ شریعت اور سپریم کورٹ‘ مفتی قاصی کا تقرر‘ زکواة کونسل‘ کیڈٹ کالج پلندری‘ تعلیمی انتظامی یونٹ‘ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا‘نظریہ الحاق پاکستان کیلئے عمر بھرجدوجہد کرنا ان کے عظیم کارنامے ہیں-کشمیری اور پاکستانی قوم ایک مدبر‘مدلل اور جراتمند لیڈر سے محروم ہوگئے- آخر میں ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں