پاک فوج کے زیر اہتمام کیل کے مقام پر’’جشن نیلم سپورٹس‘‘کا انعقاد

پیر 22 مئی 2023 20:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) پاک فوج کی جانب سے کیل کے مقام پر’’جشن نیلم سپورٹس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ اور پولو کے میچ منعقد کروائے گئے۔ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا باقائدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور بعد ازاں آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پڑھے گئے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کمانڈر کیل سیکٹر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پاک آرمی کی طرف سے کیش پرائز بھی دئیے گئے۔مہمان خصوصی نے آخر میں خطاب کرتے ہوئے سپورٹس کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے کہاکہ پاک آرمی اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود میں پیش پیش ہے اور خدمت و حفاظت کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہی ہے،کھلاڑیوں اور عوام علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھر پور سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں