ناظم اسلامی جمعیت طلباء باغ آزاد طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے ہرفرد کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی،سرداراعجازافضل،حکمرانوں نے اقتدار کے لالچ میں ملک کے اندراسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کام نہ کیا، تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کواقتدار کاریس کیمپ بنادیاگیا ،وفد سے گفتگو

بدھ 29 اپریل 2009 12:51

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29اپریل 2009 ء) ناظم اسلامی جمعیت طلباء باغ آزاد طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں آویڑہ میں شادی کی تقریب کے بعد دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا دعوت ولیمہ کی تقریب میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیرسردار اعجاز افضل خان سمیت دیگر طلباء تنظیموں سیاسی مذہبی سماجی صحافی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ علاقہ کے سینکڑوں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت ولیمہ کی تقریب جو ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد جس کی قیادت عبدالغفور غفاری کررہے تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر وصدر متحدہ مجلس عمل سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اورملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے کردارنبھانا ہوگا مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں قیام امن کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا کشمیریوں نے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ایک لاکھ سے زائد جانیں قربان کرکے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پراجاگر کیا بھارت کے مکاء چہرے کو بے نقاب کیا مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنانے کیلئے اخبارنویسوں نے بھی قلمی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرکے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں فعال کردارادا کرے سرداراعجاز افضل خان نے اخبارنویسوں کے وفد کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک کوہمارے آباؤ اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیاتھا حکمرانوں نے اقتدار کے لالچ میں ملک کے اندراسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کام نہ کیا تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کواقتدار کاریس کیمپ بنادیاگیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے آباؤ اجداد کی دی گئی قربانیوں کے تحفظ کیلئے اورملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو بیس کیمپ کاحقیقی کردار ادا کرنے کیلئے قابل بنایا سرداراعجاز افضل خان نے ناظم اسلامی جمعیت طلباء باغ آزاد طارق کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نبی اکرم کی سیرت کے مطابق عمل پیرا ہونے کیلئے ملت اسلامیہ کے ہرفرد کوقرآن وسنت کی تعلیمات کی رہنمائی حاصل کرناہوگی علاوہ ازیں ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلباء آزاد کشمیر تسنیم عالم کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کے ناظمین جمعیت طلباء نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی اورآزاد طارق کوزندگی کے نئے سفر پرکامیابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں