نیلم،محکمہ موسمیات آزاد کشمیر نے اگلے چند دنوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کردی

پیر 29 جنوری 2024 15:05

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے بارش اور برفباری کے دوران انتظامی اداروں ریسکیو 1122 محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مظفرآبادسے نیلم شاردہ اور کیل کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاح بارش اور بالخصوص برف باری میں پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں کسی مجبوری کی صورت میں انتہائی احتیاط کریں۔ شدید بارش یا برف باری کی صورت میں کسی قریبی ہوٹل یا ریسٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں، بارش میں گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بارش اور برف باری ختم ہو نے پر اپنے ٹور پلان کو صورتحال کے مطابق از سر نو ترتیب دیں۔ گرم لباس کوٹ وغیرہ اپنے ہمراہ رکھیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں