انسانی ہمدردی کے تقاضے سے ہر شہری کو رضاکارہونا چاہیے،اسسٹنٹ کمشنرنیلم

جمعہ 1 مارچ 2024 16:57

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر نیلم چوہدری بشارت نے شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی ہمدردی کے تقاضے سے ہر شہری کو رضاکار ہونا چاہیے۔شہری دفاع کے رضاکاران کی خدمات کو سراہاگیااور شہداء کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔ ریاست کشمیر وپاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح نیلم میں شہری دفاع کاعالمی دن بھرپورطریقے سے منایاگیا۔

(جاری ہے)

اہلکاران / رضاکاران نے قدرتی آفات،حادثات،ناگہانی واقعات، سیلاب،آگ لگنے اور زلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر امداد کی فراہمی جیسی سرگرمیوں سے متعلق شعور کی آگاہی اور جذبہ انسانی خدمت کوشعاربنایا۔تقریب کے مہمان خصوصی مال افسر چوہدری بشارت جبکہ صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خواجہ خالد محمود تھے۔اس موقع پر تمام عہدیداران سب ڈویژن پوسٹ وارڈن، انچارج پوسٹ وارڈن،والنٹیئرزنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں