گاڑیوں ،ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرزکی فٹنس کا عمل صاف شفاف بنانے کیلئے کمپورٹرائزڈکرنیکی تجویز،ایس ڈبلیو این

جمعہ 19 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایس ڈبلیو این رپورٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی بڑی وجہ گاڑیوں کی فٹنس کا نہ ہونا ،ڈرائیورزکی ذہنی و جسمانی صحت کی خرابی ہے،آزادکشمیرمیں گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنیکا معقول انتظام موجود نہیں ،اور نہ ہی ڈرائیونگ کرنیوالے مرداور خواتین ڈرائیورکی جسمانی فٹنس پرسنجیدگی سے توجہ دی جاتی ہے ۔

جسکی وجہ سے کمزوربینائی اوردماغی بیمار افرادبھی سڑکوں پرگاڑیاں دوڑاتے پھرتے ہیں،حادثات کی کمی کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی فٹنس کا عمل کم سے کم چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت میں لازمی قراردیا جائے اور تمام فٹنس کا ریکارڈکمپوٹرائزڈہو تاکہ پرانی کھٹارہ گاڑیاں سڑکوں پرنہ آسکیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دی گئی تجاویزکے مطابق ٹریفک حادثات کیوجہ سے پیدا صورتحال سے بچنے اور بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ابتدائی طورپرسڑکوں پردوڑتی گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کا عمل شروع کیا جائے ۔

اورجن گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس ملے ہوئے ہیں ۔جوگاڑیاں گاغذی طورپرفٹ ہوں ،مگراُنکی چیکنگ پرغلط فٹنس دئیے جانے کی تصدیق ہوتو متعلقہ افسرکیخلاف سخت ترین کارروائی کرکے سڑکوں پرموت بانٹنے کا سلسلہ روکاجاسکتاہے ۔ طبی ماہرین کے نزدیک آنکھوں کی بینائی کی کمزوری بھی حادثات کی ایک وجہ ہوتی ہے ۔جبکہ جذباتی افراداور کسی پریشانی کیوجہ سے دماغی دبائو کا شکارافرادبھی حادثات کی وجہ بن سکتے ہیں ۔اس لئے ضرروی ہے کہ دماغی ٹیسٹ بھی لازمی کروائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں