کشمیر والی بال سپرلیگ کے آخری مرحلے کا آغاز 16جولائی سے ہوگا

جمعہ 14 جولائی 2023 23:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2023ء) کشمیر والی بال سپرلیگ کے آخری مرحلے کا آغاز اتوار 16جولائی سے ہوگا۔ایونٹ میں سمیش اور شوٹ کے علیحدہ علیحدہ میچز ہوں گے۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب اتوار 16جولائی کو سپورٹس سٹیڈیم جلال آباد میں ہوگی جبکہ (کل) ہفتہ کی شام نیلم سٹیڈیم میں کشمیر والی بال سپر لیگ نائٹ کا انعقاد ہوگا جس میں تمام ٹیمیں شریک ہوں گی ۔

کے وی ایس ایل نائٹ میں ایونٹ کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی جائے گی۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتان (کل ) ہفتہ کو سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے جس کے بعد ایونٹ کی پروموشن کیلئے کے وی ایس ایل بس مظفرآباد شہر کا چکر لگائے گی۔ایونٹ میں مظفرآباد کی نمائندگی مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز اور مظفرآبادجانباز، پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال اور پونچھ آزاد، میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ اور شیر میرپورکریں گے جبکہ شوٹ میں مظفرآباد، نیلم اور ہٹیاں کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے تمام میچز سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو دکھائے جائیں گے۔ ایونٹ کا آخری مرحلہ 20جولائی تک جاری رہے گا جس میں سمیش اور شوٹ کے الگ الگ میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ایونٹ کے آخری مرحلے میں سمیش کا 17جولائی کو پہلا میچ مظفرآباد بہادرز اور پونچھ پنجال جبکہ دوسرا میچ میرپور بادشاہ اور پونچھ آزادکے مابین کھیلا جائیگا جبکہ شوٹ میچ نیلم اور ہٹیاں کے مابین ہوگا۔

18جولائی کو پہلے میچ میں مظفرآبادبہادرزاور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں مظفرآباد جانباز اور پونچھ آزاد مد مقابل ہوں گے جبکہ مظفرآباد اور ہٹیاں کے مابین شوٹ میچ ہوگا۔ 19جولائی کو پہلے میچ میں پونچھ پنجال اور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں میرپور بادشاہ اور مظفرآباد جانباز کا مقابلہ ہوگا جبکہ نیلم اور مظفرآباد کے درمیان شوٹ میچ ہوگا۔ 20جولائی کو کولیفائی کرنے والوں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور شوٹ کا فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 21جولائی کو سمیش کا فائنل کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ چھتر کیمپس اور جلال آباد سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں