محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال اور’’رسہ کشی‘‘ ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا

فائنل میچ آٹھ مقام ینگ سٹار ٹیم اور یونیورسٹی کے درمیان کھیلاگیا۔فٹ بال میچ کی ٹرافی ینگ سٹار ٹیم نے اپنے نام کرلی

بدھ 16 اگست 2023 15:10

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2023ء) محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ بال اور’’رسہ کشی‘‘ ٹورنامنٹ کاانعقاد ۔فائنل میچ آٹھ مقام ینگ سٹار ٹیم اور یونیورسٹی کے درمیان کھیلاگیا۔فٹ بال میچ کی ٹرافی ینگ سٹار ٹیم نے اپنے نام کرلی ۔بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام کے احاطہ میں کھیلاجانیوالا جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں فٹ بال میچ شہریوں/ نوجوانوں ،طلباء کی دلچسپی کاباعث بن گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرکی نگرانی میں میچ کھیلاگیا۔رسہ کشی میچ فالکن ٹیم نے جیتا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرکی جانب سے شاندار کارکردگی کے حامل ٹیم کپتانوں کو ٹرافی دیکر مبارکباد پیش کیں ۔ڈائریکٹریونیورسٹی کیمپس نیلم ڈاکٹر اعجاز السلام ڈار، نمائندہ سپورٹس چوہدری عابد بوستان نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فاتح کپتان اکرام شرافت ،آفاق احمداوران کی ٹیموںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھیلوں کے میدانوں کوآباد رکھنے کیلئے نوجوانوں کی کاوشوں اور جذبات کوسراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں