تیزرفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل سوار مزدور بھائیوں کو ٹکر،ایک جاں بحق،ایک زخمی

پیر 13 مئی 2024 17:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) تیزرفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق تحصیل چوک سرور شہید میں ملتان میانوالی روڈ پر سنانواں موڑ کے علاقے میں جگنو پٹرول پمپ کے قریب ایک تیزرفتار مسافر بس نے ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 مزدور بھائیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 16 سالہ ساجد ولد تاج محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا 18 سالہ بھائی عنصر ولد تاج محمد شدید زخمی ہو گیا،دونوں بھائی مل مزدور تھے اور اپنی ڈیوٹی پر مل جا رہے تھے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور جاں بحق شخص کی نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر مزید قانونی کاروائی کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ صدر چوک سرور شہید نے بس کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں