عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے شہروں اور بڑے قصبہ جات میں صفائی ستھرائی کےلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

منگل 21 مئی 2024 16:35

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے شہروں اور بڑے قصبہ جات میں صفائی ستھرائی اور قربانی کی آلائشوں کی تلفی کےلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔میونسپل کار پوریشن کا عملہ بروقت گلی محلوں اور شاہرات سے آلائشوں کو تلف کرے گا۔ یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ضلع کونسل اور ضلع کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی صفائی اور آلائشوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

صفائی کےلئے عوام میں آگاہی دی جائے، شکایات سیل قائم کیا جائے، عید کے موقع پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو اکٹھا کرنے کیلئے گھروں میں شاپنگ بیگ تقسیم کئے جائیں ، آلائشوں کو جمع کرنے کےلئے مختلف پوائنٹس بنائے جائیں، آلائشوں کی تلف کرنے کے لئے جگہ کا تعین کیا جائے۔بڑے قصبہ جات میں لوڈر رکشوں اور عملہ صفائی کو پابند کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گے جس میں 2 تحصیل مظفرگڑھ میں جبکہ ایک ایک تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی میں قائم کی جائیں گی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں